گلبرگہ: عرس شریف سلطان الہند حضرت خواجہ معین الدین چشتی اجمیری سنجریؒ
کی مناسبت سے چھٹی شریف کے موقع پر محفل سماع کا اہتمام سماع خانہ بارگاہ
حضرت بندہ نوازؒ میں منعقدکیا گیا۔ ۔محفل سماع حضرت فضیلت مآب حضرت سید
محمد علی الحسینی
صاحب قبلہؒ خلف اکبر حضرت سجادہ نشین بارگاہ بندہ نوازؒ
،میر سفیر اللہ حسینی عم محترم حضرت سجادہ نشین روضہ بزرگ،مولانا مفتی سید
عبدالرشید صاحب،مولانا محمد تنویر احمد صاحب ،نائب معتمد درگاہ اسٹیٹ جناب
سید واجد اور معتقدین و مریدین موجود تھے۔